آیت 24
 

وَجَدۡتُّہَا وَ قَوۡمَہَا یَسۡجُدُوۡنَ لِلشَّمۡسِ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ فَصَدَّہُمۡ عَنِ السَّبِیۡلِ فَہُمۡ لَا یَہۡتَدُوۡنَ ﴿ۙ۲۴﴾

۲۴۔ میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال ان کے لیے خوشنما بنا رکھے ہیں اور اس طرح ان کے لیے راہ خدا کو مسدود کر دیا ہے، پس وہ ہدایت نہیں پاتے۔

تفسیر آیات

۱۔ یَسۡجُدُوۡنَ لِلشَّمۡسِ: قدیم تاریخ سے قرآن کی تائید ہوتی ہے کہ قوم سبا کا مذہب آفتاب پرستی کا مذہب تھا۔

ہدہد کا یہ کہنا کہ یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر آفتاب پرستی کرتے ہیں ، ایک عاقل اور تربیت شدہ موحد بلکہ تعلیم یافتہ انسان کی طرح معلوم ہوتا ہے۔

۲۔ وَ زَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ: شیطان نے ان کے اعمال خوشنما بنا دیے ہیں۔ اگرچہ سیاق کلام کے مطابق یہ بھی ہدہد کا کلام ہے لیکن مضمون کلام پیغمبرانہ ہے لہٰذا یہ جملہ اللہ کا ہو سکتا ہے۔ چنانچہ فَہُمۡ لَا یَہۡتَدُوۡنَ اس پر قرینہ بن سکتا ہے۔


آیت 24