آیت 23
 

اِنِّیۡ وَجَدۡتُّ امۡرَاَۃً تَمۡلِکُہُمۡ وَ اُوۡتِیَتۡ مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ وَّ لَہَا عَرۡشٌ عَظِیۡمٌ﴿۲۳﴾

۲۳۔ میں نے ایک عورت دیکھی جو ان پر حکمران ہے اور اسے ہر قسم کی چیزیں دی گئی ہیں اور اس کا عظیم الشان تخت ہے۔

تفسیر آیات

ہدہد کے ان کلمات سے حضرت سلیمان علیہ السلام کی مملکت کی محدودیت کا عندیہ مل جاتا ہے۔ اول یہ کہ اگر سلیمان علیہ السلام کے بارے میں وَ اُوۡتِیۡنَا مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ ہے ہمیں ہر چیز عنایت ہو گئی تو اس خاتون کے لیے وَ اُوۡتِیَتۡ مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ اسے ہر قسم کی چیزیں دی گئی ہیں۔ دوسرا یہ کہ اس کا تخت عظیم ہے۔ ممکن ہے اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ آپ ؑکے تخت سے اس عورت کا تخت عظیم ہے۔


آیت 23