آیت 168
 

قَالَ اِنِّیۡ لِعَمَلِکُمۡ مِّنَ الۡقَالِیۡنَ﴿۱۶۸﴾ؕ

۱۶۸۔ لوط نے کہا: میں تمہارے اس کردار کے سخت دشمنوں میں سے ہوں۔

تشریح کلمات

القلی:

( ق ل ی ) شدۃ البغض کے معنوں میں ہے۔

تفسیر آیات

ملک سے اخراج کی دھمکی کو اعتنا میں نہیں لاتے بلکہ اپنی نفرت کا برملا اظہار فرماتے ہیں۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ منکرات کو اگر عملاً روکنا ممکن نہ ہوا تو قلباً اس سے نفرت کرنی چاہیے۔


آیت 168