آیت 166
 

وَ تَذَرُوۡنَ مَا خَلَقَ لَکُمۡ رَبُّکُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ ؕ بَلۡ اَنۡتُمۡ قَوۡمٌ عٰدُوۡنَ﴿۱۶۶﴾

۱۶۶۔اور تمہارے رب نے جو بیویاں تمہارے لیے خلق کی ہیں انہیں چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم تو حد سے تجاوز کرنے والی قوم ہو۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ نے نوع انسانی کی بقا کے لیے جو دو صنف، مرد و زن خلق فرمائے ہیں، ہم جنس بازی اس غرض خلقت اور فطرت مرد و زن کی خلاف ورزی ہے۔ مرد و زن کی خلقت خود گواہ ہے کہ مرد، زن کے لیے اور زن مرد کے لیے ہے اور ان دونوں میں جو کشش ہے، اسی میں نوع انسانی کی بقا مضمر ہے۔

اہم نکات

۱۔ ہم جنس بازی، فطرت سے بغاوت ہے۔


آیت 166