آیت 165
 

اَتَاۡتُوۡنَ الذُّکۡرَانَ مِنَ الۡعٰلَمِیۡنَ﴿۱۶۵﴾ۙ

۱۶۵۔ کیا ساری دنیا میں سے تم (شہوت رانی کے لیے) مردوں کے پاس ہی جاتے ہو؟

اس آیت کی دو تشریح متصور ہیں:

i۔ کیا ساری دنیا میں صرف تم مردوں سے ہم جنس بازی کرتے ہو۔

ii۔ کیا ساری دنیا کی عورتوں کو چھوڑ کر تم مردوں سے ہم جنس بازی کرتے ہو۔

پہلی تشریح پر دوسری آیت مؤید ہو سکتی ہے:

مَا سَبَقَکُمۡ بِہَا مِنۡ اَحَدٍ مِّنَ الۡعٰلَمِیۡنَ (۷ اعراف: ۸۰)

کیا تم ایسی بے حیائی کے مرتکب ہوتے ہو کہ تم سے پہلے دنیا میں کسی نے اس کا ارتکاب نہیں کیا۔

دوسری تشریح کے لیے اگلی آیت تشریح بن سکتی ہے:


آیت 165