آیت 128
 

اَتَبۡنُوۡنَ بِکُلِّ رِیۡعٍ اٰیَۃً تَعۡبَثُوۡنَ﴿۱۲۸﴾

۱۲۸۔ کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک بے سود یادگار بناتے ہو؟

تشریح کلمات

رِیۡعٍ:

( ر ی ع ) سطح مرتفع۔ بلند جگہ کو کہتے ہیں جو دور سے ظاہر ہو۔

تفسیر آیات

یادگار عمارت صرف اس غرض سے بنانا کہ اپنی شان و شوکت کا اظہار ہو اپنی مہارت اور تمدن پر فخر و مباہات کرنا مقصود ہو، اس کے علاوہ کوئی معقول مصرف نہ ہو تو ایسی عمارتوں کا بنانا عبث ہے۔ جیسا کہ آج کل رائج ہے کہ ایک غریب اور مقروض ملک جس کے بچوں کو تعلیم اور شہریوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا وہاں کروڑوں روپے کی یادگار عمارتیں بنائی جاتی ہیں جن کا کوئی مصرف نہیں ہے۔


آیت 128