آیات 92 - 93
 

وَ قِیۡلَ لَہُمۡ اَیۡنَمَا کُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَ ﴿ۙ۹۲﴾

۹۲ ۔ پھر ان سے پوچھا جائے گا : تمہارے وہ معبود کہاں ہیں؟

مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ ہَلۡ یَنۡصُرُوۡنَکُمۡ اَوۡ یَنۡتَصِرُوۡنَ ﴿ؕ۹۳﴾

۹۳۔ اللہ کو چھوڑ کر (جنہیں تم پوجتے تھے) کیا وہ تمہاری مدد کر رہے ہیں یا خود کو بچا سکتے ہیں؟

تفسیر آیات

عذاب کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ جن معبودوں کی خاطر عمر بھر حق سے دشمنی کی ہے،جی بھر کر اس کی مخالفت کی ہے اور اپنے معبودوں کے نہ ماننے والوں کے خلاف ہر حربہ استعمال کیا ہے، ایک دن ایسا آتا ہے کہ وہ کامیاب، باوقار عزت و تکریم کے ساتھ ہیں اور یہ ذلت و خواری میں ناکامی کا منہ دیکھ رہے ہیں۔ اس وقت یہ طنز، یہ طعنہ سننے کو ملتا ہے: کہاں ہیں تمہارے معبود!! کیا وہ آج اس مشکل دن میں تمہاری مدد نہیں کریں گے؟ یا کم سے کم خود کو بچا لیں۔


آیات 92 - 93