آیات 94 - 95
 

فَکُبۡکِبُوۡا فِیۡہَا ہُمۡ وَ الۡغَاوٗنَ ﴿ۙ۹۴﴾

۹۴۔ چنانچہ یہ خود اور گمراہ لوگ منہ کے بل جہنم میں گرا دیے جائیں گے۔

وَ جُنُوۡدُ اِبۡلِیۡسَ اَجۡمَعُوۡنَ ﴿ؕ۹۵﴾

۹۵۔ اور سارے ابلیسی لشکر سمیت۔

تشریح کلمات

کبکبوا:

( ک ب ب ) الکب کے معنی کسی کو منہ کے بل گرانے کے ہیں۔ کبکب ، کَبَّ کی تکرار ہے برائے تاکید۔

تفسیر آیات

۱۔ چنانچہ جن بتوں کی یہ لوگ پوجا کرتے تھے ان کے ساتھ جہنم میں منہ کے بل گرا دیے جائیں گے جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا:

اِنَّکُمۡ وَ مَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ حَصَبُ جَہَنَّمَ ۔۔۔۔۔ (۲۱ انبیاء: ۹۸)

بتحقیق تم اور تمہارے وہ معبود جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پوجتے تھے جہنم کا ایندھن ہیں۔

ان کے ہمراہ جہنم میں ابلیس کے سارے لشکر ہوں گے۔ اَجۡمَعُوۡنَ یعنی ابلیس کے جن اور انس دونوں لشکروں پر مشتمل سب ان کے ساتھ منہ کے بل گریں گے۔


آیات 94 - 95