آیت 64
 

وَ الَّذِیۡنَ یَبِیۡتُوۡنَ لِرَبِّہِمۡ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا﴿۶۴﴾

۶۴۔اور جو اپنے رب کے حضور سجدے اور قیام کی حالت میں رات گزارتے ہیں۔

تفسیر آیات

عِبَادُ الرَّحْمٰنِ کی تیسری صفت یہ ہے کہ وہ رات سجدے اور قیام کی حالت میں گزارتے ہیں۔

رات عبادت کے لیے مناسب وقت ہے۔ اس میں سکون اور سکوت ہوتا ہے۔ لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ اور ریا کاری سے دور ہوتا ہے۔ یعنی رات کا ایک قابل توجہ حصہ، جیسے تہجد کی نماز جب کہ دن حصول علم و معاش اور جہاد جیسی عبادت کے لیے موزوں ہے۔ حدیث میں آیا ہے :

رُھْبَانٌ بِا للَّیْلِ اُسْدٌ بِالنَّھَارِ (الکافی ۲: ۲۳۲)

رات کے عابد اور دن کے شیر ہوتے ہیں۔


آیت 64