آیت 47
 

فَقَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لِبَشَرَیۡنِ مِثۡلِنَا وَ قَوۡمُہُمَا لَنَا عٰبِدُوۡنَ ﴿ۚ۴۷﴾

۴۷۔ اور کہنے لگے: کیا ہم اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں جب کہ ان کی قوم ہماری تابعدار ہے؟

تفسیر آیات

۱۔ وہی بشر اور انسان ہونے کے اعتبار سے سفارت الٰہی کے منصب کا اہل نہ ہونے کا قدیم تصور۔

۲۔ وَ قَوۡمُہُمَا لَنَا عٰبِدُوۡنَ: عابد ۔ عبادت انتہائی تذلل کے اظہار کو کہتے ہیں۔

بنی اسرائیل چونکہ فرعونی معاشرے میں قبطیوں کے نوکر اور مزدور شمار ہوتے تھے اور یہ ان کی ماتحت قوم تھی لہٰذا فرعون نے کہا: یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک ماتحت قوم کو اپنا سرتاج بنائیں۔


آیت 47