آیت 46
 

اِلٰی فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَا۠ئِہٖ فَاسۡتَکۡبَرُوۡا وَ کَانُوۡا قَوۡمًا عَالِیۡنَ ﴿ۚ۴۶﴾

۴۶۔ فرعون اور ان کے درباریوں کی طرف مگر انہوں نے تکبر کیا اور وہ بڑے متکبر لوگ تھے۔

تفسیر آیات

۱۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کے مقابلے میں تکبر کیا۔ مصری معاشرے میں قبطی اعلیٰ نسل کے لوگ سمجھے جاتے تھے اور بنی اسرائیل ادنیٰ نسل کے اور مزدور طبقہ سے ان کا تعلق تھا لہٰذا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کو حقارت سے ٹھکرانا فرعونی معاشرے میں واضح سی بات تھی۔

۲۔ وَ کَانُوۡا قَوۡمًا عَالِیۡنَ: فرعون کا تعلق ایک بالادست قوم سے تھا۔ ظلم و جبر کے تحت وہ بالا دست ہی تھے۔ انسانی درجے کے اعتبار سے تو تکبر اور بالادستی طلب کرنے والے پست ترین ہوتے ہیں۔


آیت 46