آیت 34
 

وَ لَئِنۡ اَطَعۡتُمۡ بَشَرًا مِّثۡلَکُمۡ اِنَّکُمۡ اِذًا لَّخٰسِرُوۡنَ ﴿ۙ۳۴﴾

۳۴۔ اور اگر تم نے اپنے جیسے کسی بشر کی اطاعت کی تو بے شک تم خسارے میں رہو گے۔

تفسیر آیات

سرداران قوم کا عامۃ الناس سے خطاب جاری ہے: تم ان رسولوں کے کہنے میں آ جاؤ گے تو گھاٹے میں رہو گے۔ تمہارے اپنے جیسے بشر سے تمہیں ملنا کیا ہے؟ زندگی صرف یہاں دنیا کی زندگی ہے۔ اس کی خوش عیشی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھو گے۔


آیت 34