آیت 53
 

لِّیَجۡعَلَ مَا یُلۡقِی الشَّیۡطٰنُ فِتۡنَۃً لِّلَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ وَّ الۡقَاسِیَۃِ قُلُوۡبُہُمۡ ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِیۡنَ لَفِیۡ شِقَاقٍۭ بَعِیۡدٍ ﴿ۙ۵۳﴾

۵۳۔ تاکہ شیطان کی خلل اندازی کو ان لوگوں کے لیے آزمائش قرار دے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل جامد ہیں اور ظالم لوگ یقینا بہت گہرے عناد میں مبتلا ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ لِّیَجۡعَلَ مَا یُلۡقِی الشَّیۡطٰنُ فِتۡنَۃً: شیطان کی دخل اندازی اور اس کے ڈالے ہوئے شبہ کو ایک آزمائش قرار دیا ہے۔ دل کے مریض اسی شبہ کو اپنی گمراہی کے لیے سند بناتے ہیں۔ جن کے دلوں میں فسادات ہیں اور ہدایت اثر نہیں کرتی، ان کے لیے بھی شیطان کا ڈالا ہوا شبہ بہانہ بن جائے۔

لِّیَجۡعَلَ: ان شیطانی دخل اندازیوں اور وسوسوں کو اللہ تعالیٰ ہونے دیتا ہے اور ایسی چیزوں کا راستہ نہیں روکتا۔ جیسے کہ خود شیطان کا راستہ نہیں روکتا تاکہ یہ منفی طاقت ان لوگوں کے لیے امتحان بن جائے جو ایسے وسوسوں سے استفادہ کے لیے ہمہ تن آمادہ ہیں۔


آیت 53