آیت 43
 

اَمۡ لَہُمۡ اٰلِہَۃٌ تَمۡنَعُہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِنَا ؕ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ نَصۡرَ اَنۡفُسِہِمۡ وَ لَا ہُمۡ مِّنَّا یُصۡحَبُوۡنَ﴿۴۳﴾

۴۳۔ کیا ہمارے علاوہ بھی ان کے معبود ہیں جو انہیں بچا لیں؟ وہ تو خود اپنی مدد کی بھی استطاعت نہیں رکھتے اور نہ ہی ہماری طرف سے ان کا ساتھ دیا جائے گا ۔

تفسیر آیات

۱۔ اَمۡ لَہُمۡ: کیا ہمارے علاوہ ان کے پاس ایسے معبود ہیں جو ان کو تحفظ دیں؟ اگر ایسا ہے تو ان معبودوں سے اپنا تحفظ حاصل کرو۔

۲۔ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ نَصۡرَ اَنۡفُسِہِمۡ: وہ تمہاری کیا مدد کریں گے، خود اپنا تحفظ نہیں کر سکتے۔

۳۔ وَ لَا ہُمۡ مِّنَّا یُصۡحَبُوۡنَ: نہ ہی وہ ہماری طرف سے کچھ حاصل کر سکیں گے۔ تمہارے یہ معبود تمہیں تحفظ دینے کے لیے اپنے پاس کچھ رکھتے ہیں نہ ہم سے تحفظ دلا سکتے ہیں۔

آیت کے اس جملے سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ کوئی ایسا راستہ موجود ہے جس کے ذریعے اللہ سے تحفظ اور شفاعت حاصل کرنا ممکن ہے۔ مثلاً اعمال صالحہ، شفاعت کنندہ ہستیوں کی اتباع وغیرہ۔

اہم نکات

۱۔ انسان اپنے اندر اہلیت پیدا کرے تو مجاز ہستیوں کے ذریعے شفاعت حاصل کر سکتا ہے۔


آیت 43