آیت 62
 

فَتَنَازَعُوۡۤا اَمۡرَہُمۡ بَیۡنَہُمۡ وَ اَسَرُّوا النَّجۡوٰی ﴿۶۲﴾

۶۲۔ پھر انہوں نے اپنے معاملے میں آپس میں اختلاف کیا اور (باہمی) مشورے کو خفیہ رکھا ۔

تفسیر آیات

حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مواعظ یا ان کی للکار کے نتیجے میں فرعونیوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا کہ موسیٰ علیہ السلام کا مقابلہ کیا جائے یا نہیں۔ ممکن ہے کہ جھگڑا ساحروں اور فرعون کے درباریوں میں رونما ہوا ہو، ممکن ہے ساحروں کو پہلے ہی اندازہ ہو گیا ہو کہ موسیٰ علیہ السلام نے جس چیز کا مظاہرہ کیا ہے وہ جادو نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے مشوروں کو خفیہ رکھا تاکہ ان کا داخلی خلفشار فاش نہ ہو اور بددلی پھیل نہ جائے۔


آیت 62