آیت 52
 

قَالَ عِلۡمُہَا عِنۡدَ رَبِّیۡ فِیۡ کِتٰبٍ ۚ لَا یَضِلُّ رَبِّیۡ وَ لَا یَنۡسَی ﴿۫۵۲﴾

۵۲۔ موسیٰ نے کہا: ان کا علم میرے رب کے پاس ایک کتاب میں ہے، میرا رب نہ چوکتا ہے نہ بھولتا ہے۔

تفسیر آیات

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جواب میں فرمایا: ان کے اعمال کا پورا دفتر میرے پروردگار کے ہاں محفوظ ہے جہاں بھول چوک کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

یہ جواب قَوۡلًا لَّیِّنًا (نرم گفتگو) کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے۔ ورنہ اس سوال کا جواب یہ تھا کہ تمہارے آبا و اجداد جہنم کے ذلت آمیز عذاب میں مبتلا ہیں۔


آیت 52