آیت 51
 

قَالَ فَمَا بَالُ الۡقُرُوۡنِ الۡاُوۡلٰی﴿۵۱﴾

۵۱۔ فرعون بولا:پھر گزشتہ نسلوں کا کیا بنا ؟

تشریح کلمات

البال:

( ب ی ل ) اس حالت کو کہتے ہیں جس کی فکر یا پرواہ کی جائے واصلح بالہم ان کی حالت سنوار دی۔

تفسیر آیات

فرعون نے کہا: اگر رب کی یہی تعریف ہے جو تم بیان کر رہے ہو تو ہمارے آباء و اجداد کے بارے میں کیا کہتے ہو، کیا وہ سب گمراہ تھے؟ ان کے پاس کوئی عقل و فہم نہیں تھی کہ انہوں نے نسلاً بعد نسلٍ رب کے بارے میں وہی تصور اختیار کیے رکھا جو آج ہم رکھتے ہیں۔ اگر وہ گمراہ تھے تو تم بتا سکتے ہو کہ وہ کس حال میں ہیں؟


آیت 51