آیت 41
 

وَ اصۡطَنَعۡتُکَ لِنَفۡسِیۡ ﴿ۚ۴۱﴾

۴۱۔اور میں نے آپ کو اپنے لیے اختیار کیا ہے۔

تشریح کلمات

الاصطناع:

( ص ن ع ) سے باب افتعال ۔ اصطنع اتخذ کے معنوں میں آتا ہے۔ (لسان العرب) یعنی میں نے اپنی رسالت کے لیے تجھے انتخاب کیا ہے۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ میں نے تجھے اپنے لیے منتخب کیا ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی منزلت اور عنداللہ ان کا رتبہ بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خصوصی طور پر اپنی ذات کے لیے ان کو چنا ہے۔ چونکہ موسیٰ علیہ السلام کے ذریعے توحید کی سب سے مشکل ترین تحریک کو وقت کے سب سے قوی ترین طاغوت کے مقابلے میں چلانا ہے۔


آیت 41