آیت 84
 

فَلَا تَعۡجَلۡ عَلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَہُمۡ عَدًّا ﴿ۚ۸۴﴾

۸۴۔ پس آپ ان پر (عذاب کے لیے) عجلت نہ کریں، ہم ان کی گنتی یقینا پوری کریں گے۔

تفسیر آیات

خطاب اگرچہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہے کہ مشرکین کے مظالم سے تنگ آکر ان کی ہلاکت و عذاب کی خواہش میں جلدی نہ کریں۔ ان ظالموں کی گنتی پوری کریں گے۔ دنوں یا سانسوں کی یا ان کے جرائم کی گنتی۔

ان کے جرائم ہم سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ انہیں اپنی عمر پوری کرنا ہے۔ اللہ کافر کو مہلت دیتا ہے کہ وہ اپنے جرائم میں اضافہ کرے اور مؤمن کو بھی مہلت دیتا ہے کہ اپنے حسنات میں اضافہ کرے۔

اہم نکات

۱۔ مہلت، کافر کے لیے باعث عذاب اور مؤمن کے لیے باعث ثواب ہے۔


آیت 84