آیت 83
 

اَلَمۡ تَرَ اَنَّـاۤ اَرۡسَلۡنَا الشَّیٰطِیۡنَ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ تَؤُزُّہُمۡ اَزًّا ﴿ۙ۸۳﴾

۸۳۔ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیاطین کو کفار پر مسلط کر رکھا ہے جو انہیں اکساتے رہتے ہیں؟

تشریح کلمات

اَزًّا:

( ا ز ز ) اَزّ ۔ ازا کے معنی ہیں برانگیختہ کرنا، ورغلانا۔

تفسیر آیات

اَرۡسَلۡنَا الشَّیٰطِیۡنَ: ہم نے شیاطین کو کافروں پر چھوڑ یا مسلط کر رکھا ہے۔ آیت میں اَرۡسَلۡنَا کے معنی ہیں عدم مانع۔ کافروں نے جب اللہ کی طرف سے آنے والی ہدایت کو مسترد کیا اور یہ قابل ہدایت نہ رہے تو اللہ نے شیاطین کو ان پر مسلط ہونے سے نہیں روکا اور رکاوٹ پیدا نہ کی۔ ورنہ:

اِنَّ عِبَادِیۡ لَیۡسَ لَکَ عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنٌ ۔۔۔۔ (۱۵ حجر: ۴۲)

جو میرے بندے ہیں ان پریقینا تیری بالادستی نہ ہو گی۔

اہم نکات

۱۔ ناقابل ہدایت لوگوں پر شیطان کے مسلط ہونے سے کوئی روکنے والا نہیں ہے۔


آیت 83