آیت 64
 

وَ مَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَہُمُ الَّذِی اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ ۙ وَ ہُدًی وَّ رَحۡمَۃً لِّقَوۡمٍ یُّؤۡمِنُوۡنَ﴿۶۴﴾

۶۴۔ اور ہم نے صرف اس لیے آپ پر کتاب نازل کی ہے تاکہ آپ وہ باتیں ان کے لیے واضح طور پر بیان کریں جن میں یہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں اور ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ثابت ہوں۔

تفسیر آیات

جو لوگ حقیقت امر سے ناواقف ہوتے ہیں وہ اختلاف کرتے ہیں۔ اس اختلاف کو صرف وہ شخص ختم کر سکتا ہے جو حقیقت امر سے واقف ہو۔ لِتُبَیِّنَ لَہُمُ وہ حقیقت اور امر واقع بیان کریں گے۔ اس کے بعد جو لوگ اس بیان پر ایمان لاتے ہیں ان کے لیے یہ بیان ہدایت اور رحمت بن جانتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ قرآن مومنوں کے لیے رحمت و ہدایت ہے۔

۲۔ حقائق بیان کرنا ابنیاء علیہم السلام کی ذمہ داری ہے۔


آیت 64