آیت 92
 

وَ لَقَدۡ جَآءَکُمۡ مُّوۡسٰی بِالۡبَیِّنٰتِ ثُمَّ اتَّخَذۡتُمُ الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ وَ اَنۡتُمۡ ظٰلِمُوۡنَ﴿۹۲﴾

۹۲۔اور بتحقیق موسیٰ تمہارے پاس واضح دلائل لے کر آئے پھر تم نے اس کے بعد گوسالہ کو اختیار کیا اور تم لوگ ظالم ہو۔

تفسیر آیات

وَ لَقَدۡ جَآءَکُمۡ مُّوۡسٰی ۔۔۔الخ۔ بنی اسرائیل کی ضلالت اورمشرکانہ حرکات کی طرف تعجب کے انداز میں اشارہ ہو رہا ہے کہ ان لوگوں نے خود صاحب شریعت کی زندگی میں مشرکانہ عمل شروع کر دیا۔ صرف چند روز کی غیبت کی وجہ سے اکثر گمراہ ہو گئے اور وہ بھی گوسالہ پرستی جیسے ذلت آمیز اور پست عمل کو اختیار کر کے۔ اس پر مستزاد یہ کہ ایسی نامعقول حرکت حضرت موسیٰ (ع) کی طرف سے واضح دلائل اور روشن نشانیاں آنے کے بعد عمل میں آئی۔


آیت 92