آیت 55
 

فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ اٰمَنَ بِہٖ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ صَدَّ عَنۡہُ ؕ وَ کَفٰی بِجَہَنَّمَ سَعِیۡرًا﴿۵۵﴾

۵۵۔ پس ان میں سے کچھ اس پر ایمان لے آئے اور کچھ نے روگردانی کی اور (ان کے لیے) جہنم کی بھڑکتی آگ ہی کافی ہے۔

تشریح کلمات

صَدَّ:

( ص د د ) خود رکنے اور دوسرے کو روکنے دونوں معنوں میں آتا ہے۔ ملاحظہ ہو العین ولسان العرب مادہ ص د د ۔

تفسیر آیات

اہل کتاب میں سے کچھ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لے آئے ہیں، کچھ نے رو گردانی کی۔ دوسری تفسیر یہ کی گئی ہے کہ کچھ لوگ ابراہیم پر ایمان لے آئے، کچھ نے رو گردانی کی۔


آیت 55