آیات 24 - 25
 

لَا یَذُوۡقُوۡنَ فِیۡہَا بَرۡدًا وَّ لَا شَرَابًا ﴿ۙ۲۴﴾

۲۴۔ وہاں وہ کسی ٹھنڈک اور مشروب کا ذائقہ نہیں چکھیں گے۔

اِلَّا حَمِیۡمًا وَّ غَسَّاقًا ﴿ۙ۲۵﴾

۲۵۔ سوائے کھولتے ہوئے پانی اور بہتی پیپ کے۔

تفسیر آیات

۱۔ جہنم میں خنکی نصیب نہیں ہو گی۔ خنکی سے مراد ایک قول کے مطابق خواب ہے کہ جہنم والوں کے لیے کوئی ایسا لمحہ نہیں آئے گا کہ نیند آجائے۔

۲۔ پیاس کی شدت رہے گی لیکن پینے کی کوئی ایسی چیز نہیں ملے گی جو اس پیاس کو بجھا دے۔ مائعات پینے کو ملیں گے جیسے کھولتا ہوا پانی اور پیپ جو اہل جہنم کے جسموں سے نکلے گی۔ اس سے پیاس بجھنے کی جگہ جہنمی کا درون مزید آتشین ہو گا۔


آیات 24 - 25