آیات 65 - 67
 

لَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنٰہُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَکَّہُوۡنَ﴿۶۵﴾

۶۵۔ اگر ہم چاہیں تو اسے ریزہ ریزہ کر دیں پھر تم حیرت زدہ، بڑبڑاتے رہ جاؤ،

اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَ ﴿ۙ۶۶﴾

۶۶۔ کہ ہم پر تو تاوان پڑ گیا،

بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ﴿۶۷﴾

۶۷۔ بلکہ ہم تو محروم رہ گئے۔

تفسیر آیات

۱۔ لَوۡ نَشَآءُ: اگر ہم چاہیں تو یہ زراعت نتیجہ خیز نہ ہو، اپنے پورے مراحل طے نہ کر پائے۔ ہماری گرفت میں ہے، چاہیں تو یہ زراعت تمہاری معیشت کو سہارا دے، چاہیں تو اسے بھس بنا کر ریزہ ریزہ کر دیں۔ پھر اپنے خسارے اور اپنی محرومی پر گریہ کناں ہو جاؤ لیکن یہ اللہ کی مہربانی ہے کہ وہ اس کھیتی کو تباہی سے بچاتا اور فصل دینے کی قابل بنا دیتا ہے۔

تو کیا اس ذات کے قبضہ قدرت میں نہیں ہے کہ اسی زمین کے شکم سے تمہیں بھی زندہ کر دے۔


آیات 65 - 67