آیات 36 - 37
 

اَمۡ لَمۡ یُنَبَّاۡ بِمَا فِیۡ صُحُفِ مُوۡسٰی ﴿ۙ۳۶﴾

۳۶۔ کیا اسے ان باتوں کی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰ کے صحیفوں میں تھیں؟

وَ اِبۡرٰہِیۡمَ الَّذِیۡ وَفّٰۤی ﴿ۙ۳۷﴾

۳۷۔ اور ابراہیم کے (صحیفوں میں) جس نے (حق اطاعت) پورا کیا؟

تفسیر آیات

۱۔ کیا مشرکین کو یہ بتایا نہیں گیا کہ جو کتابیں موسیٰ و ابراہیم پر نازل ہوئی ہیں ان میں کیا تحریر ہے؟ صحیفہ موسیٰ توریت تو معلوم ہے لیکن صحیفہ ابراہیم علیہ السلام کا ذکر قرآن مجید میں صرف دو جگہ آیا ہے: ایک اس سورہ میں، دوسرے سورہ اعلیٰ میں۔

۲۔ الَّذِیۡ وَفّٰۤی: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تمام عہد و پیمان جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیے تھے اپنے بیٹے کے ذبح تک پورے کر دیے۔

اس کے بعد اگلی چار آیات میں اس مضمون کا ذکر ہے جو حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ علیہما السلام کے صحیفوں میں ہے۔


آیات 36 - 37