آیت 31
 

وَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ۙ لِیَجۡزِیَ الَّذِیۡنَ اَسَآءُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَ یَجۡزِیَ الَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوۡا بِالۡحُسۡنٰی ﴿ۚ۳۱﴾

۳۱۔ اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو بہترین جزا دے۔

تفسیر آیات

۱۔کائنات میں جو کچھ ہے وہ اللہ کی ملکیت اور تصرف میں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اس کائنات کاکوئی والی وارث اور مالک نہیں ہے۔ کوئی کچھ کرے، پوچھنے والا نہیں ہے بلکہ اس کا مالک اللہ ہے۔ اپنی مملوک اور ملکیت میں کیا ہوتا ہے اس پر نظر رکھتا ہے۔

۲۔ لِیَجۡزِیَ: تاکہ اس ملکیت کے نتیجے میں جزا سزا اور مؤاخذہ کا قانون جاری ہو سکے۔ یہ قانون اس صورت میں نافذ ہو سکتا ہے جب ملکیت اور تصرف قائم ہو۔


آیت 31