آیت 68
 

ہُوَ الَّذِیۡ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ۚ فَاِذَا قَضٰۤی اَمۡرًا فَاِنَّمَا یَقُوۡلُ لَہٗ کُنۡ فَیَکُوۡنُ﴿٪۶۸﴾

۶۸۔ وہی تو ہے جو زندگی دیتا ہے اور وہی موت بھی دیتا ہے پھر جب وہ کسی امر کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اس سے صرف یہ کہتا ہے: ہو جا! پس وہ ہو جاتا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ موت و حیات اسی کے ہاتھ میں ہے۔ جب کسی چیز کی ایجاد کے لیے اللہ کا صرف ارادہ کافی ہے تو اعادۂ حیات میں اسے کون سی رکاوٹ پیش آئے گی۔

۲۔ کُنۡ فَیَکُوۡنُ کے بارے میں تشریح پہلے ہو چکی ہے۔


آیت 68