آیت 38
 

وَ قَالَ الَّذِیۡۤ اٰمَنَ یٰقَوۡمِ اتَّبِعُوۡنِ اَہۡدِکُمۡ سَبِیۡلَ الرَّشَادِ ﴿ۚ۳۸﴾

۳۸۔ اور جو شخص ایمان لایا تھا بولا: اے میری قوم! میری اتباع کرو، میں تمہیں صحیح راستہ دکھاتا ہوں۔

تفسیر آیات

ایسا معلوم ہوتا ہے یہ مومن اپنا پیغمبرانہ موقف اختیار کرتے ہوئے اس مرحلے میں آ کر اپنے ایمان کا اظہار کر کے تبلیغ شروع کرتے ہیں۔ چنانچہ فرعون کے وَ مَاۤ اَہۡدِیۡکُمۡ اِلَّا سَبِیۡلَ الرَّشَادِ کے جواب میں فرمایا: اَہۡدِکُمۡ سَبِیۡلَ الرَّشَادِ۔


آیت 38