آیات 159 - 160
 

سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ﴿۱۵۹﴾ۙ

۱۵۹۔ اللہ ان کے ہر بیان سے پاک ہے،

اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ﴿۱۶۰﴾

۱۶۰۔ سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے (جو ایسی بات منسوب نہیں کرتے)۔

تفسیر آیات

۱۔جب کہ اللہ کی ذات بہت بالا اور منزہ ہے ان باتوں سے جن کی نسبت یہ مشرکین اللہ کی طرف دیتے ہیں۔ اللہ کے لیے فرزند اور رشتے کا تصور اللہ کی شان میں گستاخی ہے جس میں وہ لوگ ملوث ہوتے ہیں جن کا ذہن کفر و شرک کی نجاست میں ملوث ہے۔

۲۔ مگر اللہ کے لیے خالص ہونے والے بندے ایسی جسارت میں ملوث نہیں ہوتے۔


آیات 159 - 160