آیت 130
 

سَلٰمٌ عَلٰۤی اِلۡ یَاسِیۡنَ﴿۱۳۰﴾

۱۳۰۔ آل یاسین پر سلام ہو۔

تفسیر آیات

بعض کے نزدیک اِلۡ یَاسِیۡنَ حضرت الیاس علیہ السلام ہی کا دوسرا تلفظ ہے۔ نافع اور ابن عامر کی قرائت میں ال یاسین آیا ہے۔

فضائل: ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں لکھا ہے:

وقرأ آخرون سلام علی آل یاسین یعنی آل محمد۔

کچھ لوگوں نے سلام علی آل یاسین پڑھا ہے کہ اس سے مراد آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں

ابن حجر نے صواعق محرقہ میں اس آیت کو شان اہل بیت علیہم السلام میں نازل ہو نے والی آیات میں شمار کیا ہے۔ حضرت ابن عباس کی روایت کو ابو صالح اور مجاہد دونوں نے بیان کیا ہے کہ آل یاسین سے مراد آل محمد ہیں۔ ملاحظہ ہو شواھد التنزیل ذیل آیت۔ مجمع الزوائد ۹: ۱۷۴۔ اربلی کشف الغمۃ ج۱ ص ۲۳۴، المعجم الکبیر ۔ خود حضرت علی علیہ السلام سے روایت ہے: یاسین محمد و نحن آل یاسین۔ ملاحظہ ہو شواھد التنزیل ذیل آیت۔


آیت 130