آیت 127
 

فَکَذَّبُوۡہُ فَاِنَّہُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَ﴿۱۲۷﴾ۙ

۱۲۷۔ تو انہوں نے ان کی تکذیب کی پس وہ حاضر کیے جائیں گے،

تفسیر آیات

۱۔ مشرکوں نے زن پرست بادشاہوں کی پیروی کرتے ہوئے حضرت الیاس علیہ السلام کی تکذیب کی۔ لبنان کے بادشاہ اخاب کی زوجہ ایزابل نے حضرت الیاس علیہ السلام کو قتل کی دھمکی دی تو آپؑ نے بئر سبع نامی جگہ کی طرف ہجرت کی۔ اس کے بعد ان کا علم نہ ہو سکا۔

بعض کے نزدیک الیاس، ادریس علیہ السلام کا نام ہے جنہیں آسمان پر اٹھا لیا گیا ہے لیکن قرآن کے نزدیک الیاس اور ادریس دو پیغمبران علیہما السلام ہیں۔ البتہ الیاس کا نام بائیبل میں ایلیاہ ہے۔

۲۔ فَاِنَّہُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَ: ان تکذیبی عناصر کو اللہ اپنی عدالت میں حاضر کرے گا اور ان کے جرائم کی سزا سنائی جائے گی۔


آیت 127