آیت 100
 

رَبِّ ہَبۡ لِیۡ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ﴿۱۰۰﴾

۱۰۰۔ اے میرے رب! مجھے صالحین میں سے (اولاد) عطا کر۔

تفسیر آیات

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اولاد کے لیے دعا ہجرت کے وقت تو نہیں کی ہو گی چونکہ اس وقت آپ جوانی کے ابتدائی دنوں میں تھے۔ یہ دعا ازدواج کے مرحلے میں داخل ہونے اور ایک مدت تک اولاد نہ ہونے کی صورت میں کی ہو گی۔ چنانچہ دوسری جگہ فر مایا:

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ وَہَبَ لِیۡ عَلَی الۡکِبَرِ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ۔۔۔۔ (۱۴ ابراہیم: ۳۹)

ثنائے کامل ہے اس اللہ کے لیے جس نے عالم پیری میں مجھے اسماعیل اور اسحاق عنایت کیے۔

چنانچہ توریت کے مطابق حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ولادت کے وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام ۸۶ سال کی عمر کو پہنچ چکے تھے اور حضرت اسحاق علیہ السلام کی ولادت کے وقت آپ علیہ السلام کی عمر ۱۰۰ سال تھی۔


آیت 100