آیت 69
 

وَ رَبُّکَ یَعۡلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُوۡرُہُمۡ وَ مَا یُعۡلِنُوۡنَ﴿۶۹﴾

۶۹۔ اور آپ کا رب وہ سب باتیں جانتا ہے جنہیں ان کے سینے پوشیدہ رکھتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں۔

تفسیر آیات

اس بات کی حکمت کا بیان ہے کہ اختیار و انتخاب کا حق صرف اللہ کے لیے کیوں مخصوص ہے؟

اللہ تعالیٰ کا احاطہ علمی ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو منتخب فرماتا ہے تو اس علم کی بنا پر انتخاب کرتا ہے جو اس منتخب کے ظاہر و باطن کا ہے، اس علم سے اس کا لائق انتخاب ہونے یا نہ ہونے کا تعین ہوتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ غیر اللہ کے پاس وہ احاطہ علمی نہیں ہے جو انتخاب و اختیار کے لیے ضروری ہے۔


آیت 69