آیت 67
 

فَاَمَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنَ مِنَ الۡمُفۡلِحِیۡنَ﴿۶۷﴾

۶۷۔ لیکن جو توبہ کرے، ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے تو امید ہے کہ وہ نجات پانے والوں میں سے ہو جائے گا۔

تفسیر آیات

مگر وہ لوگ جو منکر ہونے کے بعد توبہ کر کے ایمان لے آئے تو ایمان ان کے سابقہ شرک و انکار جیسے عظیم گناہوں کا کفارہ بنتا ہے اور عَمِلَ صَالِحًا عمل صالح ان کا زاد آخرت بنتا ہے تو ایمان اور عمل صالح کی وجہ سے یہ لوگ نجات پانے والوں میں ہو جائیں گے۔ عَسٰی اللہ کی طرف سے نوید نجات ہے۔

اہم نکات

۱۔ توبہ، ایمان، عمل صالح نجات کے ضمانت شدہ وسیلے ہیں۔


آیت 67