آیت 68
 

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ﴿٪۶۸﴾

۶۸۔ اور یقینا آپ کا رب ہی بڑا غالب آنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر آیات

اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف خطاب کا رخ ہو گیا۔ جس میں دو باتوں کی طرف توجہ دلائی گئی:

i۔ آپ کا رب، الۡعَزِیۡزُ ہے، بالادست ہے۔ جس طرح قوم فرعون کا انجام ہلاکت پر منتہی ہو گیا، ہر مجرم قوم کا یہی حشر ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت پر غالب آنے والا کوئی نہیں۔

ii۔ الرَّحِیۡمُ: وہ جہاں دشمنوں سے انتقام لینے کے لیے بالادست ہے وہاں اپنے بندوں کو نجات دینے کے لیے مہربان ہے۔ لہٰذا اللہ کی قہاریت کے تحت دشمن کی نابودی اور رحیمیت کے تحت دوستوں کی نجات کی توقع رکھو۔

اہم نکات

۱۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو وہ تمام معجزے دکھائے جو اللہ ہی کے مدبر اور رب ہونے کے دلائل پر مبنی تھے۔

۲۔ اللہ اپنی قہاریت کے تحت دشمنوں کو تباہ کرتا ہے اور رحیمیت کے تحت دوستوں کو نجات دیتا ہے۔


آیت 68