آیت 61
 

تَبٰرَکَ الَّذِیۡ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوۡجًا وَّ جَعَلَ فِیۡہَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیۡرًا﴿۶۱﴾

۶۱۔ بابرکت ہے وہ ذات جس نے آسمان میں ستارے بنائے اور اس میں ایک چراغ اور روشن چاند بنایا۔

تفسیر آیات

۱۔ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوۡجًا: بروج کے بارے میں تشریح سورہ حجر آیت ۱۶ میں ہو چکی ہے۔

۲۔ وَّ جَعَلَ فِیۡہَا سِرٰجًا: سراج سے مراد ہے۔

جس ذات کا نام رحمٰن ہے اس کی شان میں گستاخی کرتے ہو جس کے قبضہ قدرت میں آسمانوں کی حکومت ہے اور جس کے ہاتھ میں گردش لیل و نہار ہے۔


آیت 61