آیت 63
 

بَلۡ قُلُوۡبُہُمۡ فِیۡ غَمۡرَۃٍ مِّنۡ ہٰذَا وَ لَہُمۡ اَعۡمَالٌ مِّنۡ دُوۡنِ ذٰلِکَ ہُمۡ لَہَا عٰمِلُوۡنَ﴿۶۳﴾

۶۳۔ مگر ان (کافروں) کے دل اس بات سے غافل ہیں اور اس کے علاوہ ان کے دیگر اعمال بھی ہیں جن کے یہ لوگ مرتکب ہوتے رہتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ بَلۡ قُلُوۡبُہُمۡ فِیۡ غَمۡرَۃٍ مِّنۡ ہٰذَا: ہٰذَا کا اشارہ اس کتاب کی طرف ہو سکتا ہے کہ کافر لوگ اپنے نامہ اعمال کے بارے میں غافل ہیں۔ وہ کچھ جاننا بھی نہیں چاہتے۔

۲۔ وَ لَہُمۡ اَعۡمَالٌ مِّنۡ دُوۡنِ ذٰلِکَ: یہ صرف غافل نہیں ہیں۔ ان کے اس کے علاوہ دیگر اعمال بد بھی ہیں جن کا یہ ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔ دُوۡنِ ذٰلِکَ سے مراد دون الغفلۃ ہے۔ غفلت کے علاوہ جرم کا ارتکاب بھی کرتے ہیں۔


آیت 63