آیت 59
 

لَیُدۡخِلَنَّہُمۡ مُّدۡخَلًا یَّرۡضَوۡنَہٗ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَعَلِیۡمٌ حَلِیۡمٌ﴿۵۹﴾

۵۹۔ وہ ایسی جگہ میں انہیں ضرور داخل فرمائے گا جسے وہ پسند کریں گے اور اللہ یقینا بڑا دانا، بڑا بردبار ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ راہ خدا میں قتل یا راہ خدا میں پردیس میں فوت ہو جانے والوں کو دوسری اہمیت یہ دی جائے گی کہ انہیں جنت میں داخل کرتے ہوئے ان کی پسند اور رضایت کو مدنظر رکھا جائے گا۔ اس نعمت کا ہم اپنی دنیاوی مادی قدروں سے اندازہ نہیں کر سکتے۔

۲۔ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَعَلِیۡمٌ حَلِیۡمٌ: کہ اپنے علم کی بنیاد پر ثواب دیتا ہے اور حلم و بردباری کی بنیاد پر معاف فرماتا ہے۔


آیت 59