آیت 29
 

وَ کُلَّ شَیۡءٍ اَحۡصَیۡنٰہُ کِتٰبًا ﴿ۙ۲۹﴾

۲۹۔ اور کتاب میں ہم نے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے۔

تفسیر آیات

ہم ان کے ہر عمل اور ہر حرکت و کردار کو ان کے نامۂ عمل میں ثبت کرتے جا رہے ہیں۔ انسان کا عمل جب ایک مرتبہ وجود میں آتا ہے ثبت ہو جاتا ہے۔ عمل انرجی ہے۔ انرجی نابود نہیں ہوتی:

وَ کُلُّ شَیۡءٍ فَعَلُوۡہُ فِی الزُّبُرِ﴿﴾ (۵۴ قمر: ۵۲)

اور جو کچھ انہوں نے کیا ہے سب نامہ اعمال میں درج ہے۔

اللہ تعالیٰ کی تحریر یہ ہے کہ عمل بذات خود موجود رہتا ہے۔


آیت 29