آیت 30
 

اِنۡطَلِقُوۡۤا اِلٰی ظِلٍّ ذِیۡ ثَلٰثِ شُعَبٍ ﴿ۙ۳۰﴾

۳۰۔ چلو اس دھویں کی طرف جو تین شاخوں والا ہے۔

تفسیر آیات

چل پڑو، جہنم سے اٹھنے والے اس دھواں کی طرف جو اپنی ضخامت کی وجہ سے کئی شاخوں میں منقسم ہونے والا ہے۔ جسے دیکھ کر اس آتش کا اندازہ ہوگا کہ وہ کس قدر بڑی آگ ہوگی جس کا یہ دھواں ہے۔ اکثر مفسرین نے کہا ہے: تین شاخوں سے مراد تین اطراف ہیں۔ یعنی اوپر، دائیں اور بائیں ہر سہ طرف سے گھیر لے گا۔


آیت 30