آیات 38 - 40
 

لِّاَصۡحٰبِ الۡیَمِیۡنِ ﴿ؕ٪۳۸﴾

۳۸۔ (یہ سب) داہنے والوں کے لیے۔

ثُلَّۃٌ مِّنَ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿ۙ۳۹﴾

۳۹۔ ایک جماعت اگلوں میں سے ہو گی،

وَ ثُلَّۃٌ مِّنَ الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿ؕ۴۰﴾

۴۰۔ اور ایک جماعت پچھلوں میں سے۔

تفسیر آیات

۱۔ جن نعمتوں کا ذکر ہوا ہے یہ اصحاب یمین کے لیے ہیں۔ اصحاب یمین کے بارے میں فرمایا کہ اولین و آخرین میں سے ایک ایک جماعت ہو گی جب کہ سابقین کے بارے میں فرمایا اولین میں سے ایک جماعت ہو گی اور آخرین میں سے تھوڑے لوگ ہوں گے۔ چونکہ اولین میں انبیاء علیہم السلام کے اوصیاء اور ان کی دعوت پر لبیک کہنے میں سبقت لے جانے والے زیادہ ہیں۔


آیات 38 - 40