آیت 37
 

فَاِذَا انۡشَقَّتِ السَّمَآءُ فَکَانَتۡ وَرۡدَۃً کَالدِّہَانِ ﴿ۚ۳۷﴾

۳۷۔ پس جب آسمان پھٹ جائے گا تو سرخ ہو جائے گا جیسے سرخ چمڑا۔

تشریح کلمات

وَرۡدَۃً:

( و ر د ) سرخ گل کو کہتے ہیں۔

الدِّہَانِ:

( د ھ ن ) سرخ چمڑے کو کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

جب قیامت کے روز کائناتی انقلاب آئے گا تو موجودہ نظام بدل جائے گا۔ آسمان پھٹ جائے گا، کرات آسمانی بکھر جائیں گے اورآسمان کا موجودہ نیلا رنگ بدل کر سرخ چمڑے کے رنگ کا ہو جائے گا۔


آیت 37