آیت 28
 

کَذٰلِکَ ۟ وَ اَوۡرَثۡنٰہَا قَوۡمًا اٰخَرِیۡنَ﴿۲۸﴾

۲۸۔ (یہ قصہ) اسی طرح واقع ہوا اور ہم نے دوسروں کو ان چیزوں کا وارث بنا دیا۔

تفسیر آیات

۱۔ کَذٰلِکَ: جس طرح ان لوگوں کو نعمتوں سے نکالا اسی طرح ان چیزوں کو ان سے چھین کر دوسروں کو دے دیا۔

۲۔ قَوۡمًا اٰخَرِیۡنَ: دوسری قوم سے مراد وہ قوم ہو سکتی ہے جو آل فرعون کے بعد مصر کی وارث بن گئی۔ بنی اسرائیل کی تاریخ میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں ملتا کہ وہ واپس مصر گئے ہوں۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو سورۃ الشعراء آیت ۵۹۔


آیت 28