آیت 78
 

لَقَدۡ جِئۡنٰکُمۡ بِالۡحَقِّ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَکُمۡ لِلۡحَقِّ کٰرِہُوۡنَ﴿۷۸﴾

۷۸۔ بتحقیق ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے لیکن تم میں سے اکثر حق سے کراہت کرنے والے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ لَقَدۡ جِئۡنٰکُمۡ بِالۡحَقِّ: ممکن ہے داروغہ کا جواب ہو کہ ہم فرشتوں نے تمہارے سامنے حق پیش کیا تھا اور ممکن ہے کلام خدا ہو، کفار مکہ سے خطاب ہو چونکہ اللہ اہل جہنم سے بات نہیں کرے گا۔


آیت 78