آیت 28
 

وَ ہُوَ الَّذِیۡ یُنَزِّلُ الۡغَیۡثَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا قَنَطُوۡا وَ یَنۡشُرُ رَحۡمَتَہٗ ؕ وَ ہُوَ الۡوَلِیُّ الۡحَمِیۡدُ﴿۲۸﴾

۲۸۔ اور وہ وہی ہے جو ان کے ناامید ہو جانے کے بعد مینہ برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے اور وہی کارساز، قابل ستائش ہے۔

تشریح کلمات

الۡغَیۡثَ:

( غ ی ث ) مجمع البیان کے مطابق غَیۡثَ فائدہ مند بارش کو کہتے ہیں جب کہ مطر فائدہ مند اور ضرر رساں دونوں کو کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ اس آیت کا تعلق اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور وحدانیت سے ہے کہ طویل خشک سالی کی وجہ سے لوگوں میں جب مایوسی پھیل جاتی ہے، اس وقت تمہارے فائدے کی بارش نازل کرنے والا اللہ ہی ہے۔

۲۔ وَ یَنۡشُرُ رَحۡمَتَہٗ: اس بارش کے بعد زمین کی شادابی کے ذریعے اللہ کی رحمتوں کی فراوانی ہوتی ہے تو جس کے ہاتھ میں یہ بارش ہے وہی تمہارا رب ہے۔


آیت 28