آیت 65
 

قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنۡذِرٌ ٭ۖ وَّ مَا مِنۡ اِلٰہٍ اِلَّا اللّٰہُ الۡوَاحِدُ الۡقَہَّارُ ﴿ۚ۶۵﴾

۶۵۔ آپ کہدیجئے: میں تو صرف تنبیہ کرنے والا ہوں اور کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو واحد، قہار ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اے رسول ان مشرکین سے کہہ دیجیے: میں تمہیں عذاب الٰہی سے بچنے کی صرف تنبیہ کرنے والا ہوں۔ توحید کی طرف دعوت دینے والا ہوں۔ میری دعوت کی بنیاد کلمہ توحید ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور غرض نہیں ہے، نہ اپنا کوئی مفاد وابستہ ہے۔

۲۔ وَّ مَا مِنۡ اِلٰہٍ اِلَّا اللّٰہُ: میری دعوت کی بنیاد اللہ کی معبودیت کے علاوہ تمام مصنوعی معبودوں کی نفی ہے۔

۳۔ الۡوَاحِدُ الۡقَہَّارُ: وہ معبود صرف ایک، وہ ایک جو کثرت کو قبول نہیں کرتا۔ الۡقَہَّارُ وہ ایک ہے لیکن ہر چیز پر غالب آنے والا ہے۔


آیت 65