آیات 153 - 157
 

اَصۡطَفَی الۡبَنَاتِ عَلَی الۡبَنِیۡنَ﴿۱۵۳﴾ؕ

۱۵۳۔ کیا اللہ نے بیٹوں کی جگہ بیٹیوں کو پسند کیا؟

مَا لَکُمۡ ۟ کَیۡفَ تَحۡکُمُوۡنَ﴿۱۵۴﴾

۱۵۴۔ تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ تم کیسے فیصلے کرتے ہو؟

اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ﴿۱۵۵﴾ۚ

۱۵۵۔ کیا تم غور نہیں کرتے؟

اَمۡ لَکُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِیۡنٌ﴿۱۵۶﴾ۙ

۱۵۶۔ یا تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے؟

فَاۡتُوۡا بِکِتٰبِکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ﴿۱۵۷﴾

۱۵۷۔ پس اپنی کتاب پیش کرو اگر تم سچے ہو۔

تفسیر آیات

۱۔ اللہ تعالیٰ نے بیٹیوں کو برگزیدہ کیا ہے۔

۲۔ تمہیں، تمہاری عقل و خرد کو کیا ہو گیا ہے؟ ایسی بات کرتے ہوجو تمہارے دائرۂ علم و ادراک میں نہیں ہے۔ اس کے لیے سند درکار ہے۔ اگر کوئی سند موجود ہے تو اسے پیش کرو۔

۳۔ فَاۡتُوۡا بِکِتٰبِکُمۡ: اپنی کتاب پیش کرو۔ تم لوگ سرے سے کسی کتاب و وحی کے قائل نہیں ہو تو بتاؤ تمہارے پاس کیا سند ہے؟


آیات 153 - 157