آیت 118
 

وَ ہَدَیۡنٰہُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ﴿۱۱۸﴾ۚ

۱۱۸۔ اور ان دونوں کو سیدھا راستہ ہم نے دکھایا۔

تفسیر آیات

چوتھا احسان یہ تھا کہ ہر قدم پر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اللہ نے ان دونوں ہستیوں کی سیدھے راستے کی رہنمائی فرمائی جس کی وجہ سے ایک پسی ہوئی قوم زمانے کے ظاعوت کا مقابلہ کر سکی۔


آیت 118