آیت 108
 

وَ تَرَکۡنَا عَلَیۡہِ فِی الۡاٰخِرِیۡنَ﴿۱۰۸﴾ۖ

۱۰۸۔ اور ہم نے آنے والوں میں ان کے لیے (ذکر جمیل) باقی رکھا۔

تفسیر آیات

اس سے بہتر اور اعلیٰ ذکر جمیل کیا ہو سکتا ہے کہ تمام ادیان سماوی کے لیے آپ ؑکی ذات سند ہے، ان کے بعد مبعوث ہو نے والے تمام انبیاء علیہم السلام ان کی ذریت و اولاد میں سے ہیں، ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو حج کی عبادت قرار دیا اور ان کی قربانی کی یاد تازہ کر نے کے لیے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں قربانیاں پیش کی جاتی ہیں۔


آیت 108